Live Updates

پاکستان مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی کا مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق

قائد ن لیگ نوازشریف سے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات، سیاسی و انتخابی صورتحال پر بات چیت، عبدالمالک نے بلوچستان کی ترقی کیلئے نوازشریف کے وژن اور کاوشوں کی تعریف کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 جنوری 2024 20:17

پاکستان مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی کا مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے ..
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 جنوری 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن اور بلوچستان کی نیشنل پارٹی نے پاکستان کی تعمیرو ترقی کیلئے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ نیشنل پارٹی کے چھ رکنی وفد کی قیادت پارٹی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کی۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل، سردار ایاز صادق ، مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھیں، نیشنل پارٹی کے وفد میں میر کبیر، سردار کامل، جان محمد، طاہر بزنجو اور ایوب ملک شامل تھے۔ ن لیگ کے قائد محمد نوازشریف نے مرحوم میر حاصل خان بزنجو کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

عبدالمالک بلوچ نے مقدمات سے بریت پر نوازشریف کو مبارک پیش کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور 8 فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ عبدالمالک بلوچ نے ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے قائد نوازشریف کے وژن اور کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے قائدین نے پاکستان کے لئے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزید برآں صدر ن لیگ میاں شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ مین کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخاب کا دِن محض ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال کا دِن نہیں بلکہ یہ قومی نصب العین کی تیاری کا دِن ہے۔ یہ پاکستان کے لئے معاشی بحالی ، قوم کے اتحاد، نفرتوں کے خاتمے ، تعلیم، صحت، روزگارکی فراہمی کے لئے ، نوجوانوں کو روشن مستقبل دینے کے لئے ایک بار پھر ہم سب کے مل کر کام کرنے کا عہد کرنے کا دِن بھی ہے۔ آئیں نفرتیں مٹا کر  پاکستان کے لئے ،عوام کے روزگار کے لئے، سستی بجلی اور گیس کے لئے ، مہنگائی میں  کمی کے لئے ، ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک ہوجائیں، پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں اِن شاءاللہ۔
مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات