پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی

مراد سعید، سلمان اکرم راجہ، سردار لطیف کھوسہ اور شیر افضل مروت کو بھی ٹکٹ مل گئے، تحریک انصاف کا شیخ رشید کی بھی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جنوری 2024 20:33

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2024ء) پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی، مراد سعید، سلمان اکرم راجہ، سردار لطیف کھوسہ اور شیر افضل مروت کو بھی ٹکٹ مل گئے، تحریک انصاف کا شیخ رشید کی بھی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی نشستوں پراپنے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر فی الحال اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 233 نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے کئی نامور وکلاء کے سمیت پارٹی کے بیشتر دیرینہ رہنماوں اور کارکنوں کو ٹکٹ دیے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر تیمور، سردار لطیف کھوسہ، شیر افضل مروت، بیرسٹر شعیب شاہین، شاہ محمود قریشی، مراد سعید، علی احمد خان، شہریار آفریدی، طاہر صادق، ایمان طاہر صادق، جمشید دستی، زرتاج گل، شیخ وقاص اکرم، اعجاز شاہ، ایاز امیر، عمر ایوب خان، اسد قیصر، عامر ڈوگر، شہرام تراکئی، کنول شوزب، شیخ رشید کے مدمقابل شہریار ریاض، راجہ بشارت اور دیگر شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی کو این اے 151 ملتان اور این اے214تھرپارکر سے پارٹی ٹکٹ جا ری کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر این اے 10، این اے 130 یاسمین راشد ،عمر ایوب این اے18، مراد سعید این اے 4، علی محمد خان این اے 23، علی امین گنڈہ پور این اے44، شہر یار آفریدی این اے35، لطیف کھوسہ این اے122 سے الیکشن لڑیں گے۔ اسلام آباد این اے 46سے عامر مغل ، این اے47سے شعیب شاہین ، این اے48 سے علی بخاری ،این اے 118 لاہور سے عالیہ حمزہ ،این اے166 بہاول پور سے کنول شوزب کو پارٹی ٹکٹ جا ری کیا گیا ہے۔

این اے 175سے جمشید دستی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، این اے 148 ملتان سے بیرسٹر تیمور ملک ، این اے 150ملتان سے ذین قریشی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ این اے 128 سے سلمان اکرام راجہ ایڈوکیٹ ، این اے30پشاور سے شاندانہ گلزار ، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو این اے71سیالکوٹ ، این اے 19صوابی سے اسد قیصر پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

حلیم عادل شیخ این اے 238، علیم عادل شیخ 232 ، عالمگیر خان این اے236سے پی ٹی آئی اے امیدوار ہوں گے ، این اے49اٹک سے طاہر صادق اور این اے ایمان طاہر جبکہ این اسے185ڈی جی خان سے زرتاج گل پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔ این اے 56 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کی طرف سے شہریار ریاض کو ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ این اے 57 راولپنڈی سے سیمابیہ طاہر شیخ رشید کے مد مقابل ہو گی۔