چوہدری پرویزالہی و دیگر نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کی مصدقہ نقول فراہم نہ کرنیکا اقدام چیلنج کردیا

پیر 1 جنوری 2024 20:57

چوہدری پرویزالہی و دیگر نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویزالہی اور انکے اہلخانہ نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کی مصدقہ نقول فراہم نہ کیے جانے کا ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا، چوہدری پرویز الہی،ان کے بیٹے مونس الہی اور اہلیہ قیصرہ الہی کیجانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کی مصدقہ نقول نہ دینے کا اقدام چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 64 گجرات اور این اے69 منڈی بہاوالدین سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے جبکہ پی پی 32، 34 اور 42 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسران فیصلوں کی مصدقہ نقول فراہم نہیں کر رہے،مصدقہ نقول نہ ملنے سے فیصلوں کے خلاف اپیل دار نہیں ہو سکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریٹرننگ افسران کو مصدقہ نقول فراہم کرنے کا حکم دے۔