نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کااظہارکرتے ہوئے ہوشاپ اور کولواہ کے نامور شخصیت میر عارف مرادکولواہی نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

اتوار 3 دسمبر 2023 22:10

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اورمرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کی قیادت پر اعتماد کااظہارکرتے ہوئے ہوشاپ اور کولواہ کے نامور شخصیت میر عارف مرادکولواہی نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی (سابقہ باپ) سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، آپسر میں میر عارف مرادکولواہی کی رہائش گاہ پر منعقدہ گرینڈ شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میر عارف مرادکولواہی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکبادپیش کی اورکہاکہ کامیابی کے بعد نیشنل پارٹی کی پہلی کوشش ہوگی کہ عوامی مسائل کے حل اوربلوچستان کی پسماندگی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں جنرل مشرف نے جو آگ لگائی تھی اس آگ کوبجھایا جاسکے اور ہم نے مذاکرات کاجوسلسلہ شروع کیاتھا اسے دوبارہ شروع کرکے بلوچستان کے مسئلہ کو سیاسی انداز میں مذاکرات کے ذریعے حل کرسکیں، انہوں نے کہاکہ میر عارف مراد کی شمولیت سے کیساک سے کولواہ آواران جھاؤ تک نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، میر عارف کی قوم دوستی لائق تحسین ہے، میر عارف اورندیم چارشمبے کے گھرانے علاقہ میں قوم پرستی کاقلعہ رہے ہیں اب یہ قلعے مزید مضبوط ہوں گے، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی لیڈر شپ کارکنان اور عوام کے اعتمادپر پورااترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے، کولواہ ہوشاپ سمیت دیگر علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے موثراقدامات اٹھائیں گے اور کسی صورت ساتھیوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، قبل ازیں نیشنل پارٹی ہوشاپ کے رہنما ندیم چارشمبے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی کی سیاسی تاریخ جدوجہد اورقربانیوں سے عبارت ہے نیشنل پارٹی شہید فدااحمد، شہید مولابخش اورمیر حاصل بزنجو کی فکری کاروان ہے، ڈاکٹر مالک کی قیادت میں اس کاروان کومضبوط ومنظم بنانا ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے شمولیت کرنے والوں کو نیشنل پارٹی کے کیپ پہنائے، شمولیت کرنے والوں میں کولواہ پرکوٹگ سے اخترعلی بزنجو، پھلان موسیٰ، لوار موسیٰ، شعیب محمد علی، ماسٹرزباد، میران، عباس، ہوشاب بازار سے حکیم، وارث، اسد، رفیق، عارف، واحد بخش یارمحمد،ساکم عطاء ، قادر بخش بشیر، شیرزمان حنیف، بورجان ملنگ، کولواہ بدرنگ بازار سے ماسٹربدل خان، عیسیٰ، ڈاکٹر اقبال، اللہ بخش، کولواہ تنک بازار سے ڈاکٹر عادل شاہ، عبداللہ، صوالی، زاہد زباد، حمل زباد، مجید، سلیم حسین، شریف، مجیدیارمحمد، رازق، کولواہ گودری بازار سے امید روشن، دوشمبے روشن، پٹھان لقمان، لوار لقمان، بنڈل دلمران، عبدالقادر، نواز، پٹھان، ریاض پٹھان، مظیر حکیم، حضوربخش دوشمبے، بالگتر بازار سے شکراللہ چاکر، حسن چاکر، خاطر عیسیٰ، نیکی فضل، نیاز بہارعلی، اصغر علی مراد، اسدمراد، ہاشم، ماسٹر وحید، خان محمد پیرمحمد، ہاشہم پیر محمد، رستم امیتان، کہدہ سخی داد، بل واحدبخش بازار سے مراد مومن، لطیف واحد بخش، نصیب الیاس، سیٹھ نواب، سراج تاج، علی گل محمد، عارف گمانی، کولواہ بل الندور بازار سے سبزل دادمحمد، بائیان یارمحمد، منیر فولاد، بشام لقمان، صمد علی، حیدر، رحیم خداداد، نوربخش خداداد، سخی داد دلمراد، کولواہ شاپکول بازار سے جان محمد فقیرداد، کنری فقیرداد، کچکول نبی بخش، سخی داد فقیر داد، الہٰی بخش قادربخش، رفیق یارمحمد، حضور بخش قادربخش، پیربخش بورجان، اقبال کولواہ، نبی داد جان محمد، زاہد گوریچ، شفیع محمد فقیرداد، بابل مقصود، بجار، قادربخش، عیسیٰ مقصود، واہگ عصائ ، صابر، عارف داؤد، مجید داؤد، عظیم قاسم، دوستا داؤد، کولواہ پارگ بازار سے اللہ دادتاج محمد، عثمان جمعہ، گنڈی جمعہ، وشدل، رمضان، سعید گل محمد، نوردین علی بخش، نبی بخش پیرمحمد، کولواہ کنری بازار سے واہگ بائیان، مجید بائیان، صوالی، جعفر، ایوب، لوار، کولواہ جت بازار سے رسول بخش، عبدالحمید، دیدگ زباد ودیگر شامل تھے، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی، واجہ ابوالحسن، جسٹس (ر) شکیل احمدبلوچ، ملابرکت بلوچ، نثار احمدبزنجو، ڈاکٹر محمدنور، محمدجان دشتی، انجینئر حمیدبلوچ، میئر تربت بلخ شیرقاضی، ضلعی صدرمشکور انور، وحدت کمیٹی کے رکن فداجان بلیدی، معتبرشیرجان، طارق بابل، سیٹھ حاجی یاسین، یونس جاوید، اقبال بلوچ، نعیم عادل ودیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔