جماعت اسلامی بہاولپورنے آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواران کا اعلان کردیا

ہفتہ 14 جنوری 2023 22:44

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2023ء) جماعت اسلامی بہاولپورنے آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواران کا اعلان کردیا این اے 168 کیلئے کامران ملک پی پی 253 کیلئے نصراللہ ناصر اور پی پی 254صوبائی اسمبلی کیلئے سید ذیشان اختر جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس میں امیدواروں کا اعلان کیا۔

اس موقع پر کامران ملک نصراللہ ناصر ناصرب امیر ضلع عبدالجلیل ہاشمی امیر پی پی 253 ملک عبدالحی بھی موجود تھے۔سید ذیشان اختر نے کہا کہ آج بہاول پور اپنے منتخب نمائندگان کی عدم دلچسپی اور مسائل کا ادراک نہ رکھنے کی وجہ سے مسا?لستان بن چکا ہے بہاول پور شہر کیسیوریج کانظام مکمل طور پر ناکارہ ہوچکا ہے گٹروں کے ڈھکن تک موجود نہیں جس کے باعث آئے روز انسانی جان ان کھلے مین ہولز کا شکار ہوجاتی ہے اسی طرح وکٹوریہ ہسپتا ل کے بجٹ کو کٹ لگا دیا گیا جس کی وجہ سے پانچ روپے کی سورنج تک موجود نہیں ہے کارڈیک سنٹر بھی فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے انتہائی مشکل میں ہے جان بچانے کی ادویات ناپیدہوچکی ہیں آغا پور انڈسٹری زون تو بن گیا مگر کوئی سرمایہ کار یہاں انڈسٹری لگانے کو تیار نہیں ہے کیونکہ بہاول پور کوسی پیک سے محروم رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے وقت اس نوزایدہ مملکت کو معاشی استحکام دینے والے نواب سر صادق خان پنجم کے خطہ بہاول پور کو ہر دورحکومت میں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا اس تمام صورتحال پر ہم نے عزم کیا ہے کہ جس طرح ماضی میں جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر مرحوم بہاول پور کی عوام کی آواز بنے تھے اور پنجاب اسمبلی میں ان کی صورت ایک توانا آواز بہاول پور کی عوام کے حقوق کیلئے گونجتی تھی اور انہوں نے مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا حق ادا کیا ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے بہاول پور کے مسائل کو حل کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عوامی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ بہاول پور صوبہ کی تحریک کے اصل سرخیل ہم ہیں کیونکہ 1970 سے لیکر آج تک جماعت اسلامی نے بہاول پور صوبہ کیلئے عملی جدوجہد کی ہیں۔جماعت اسلامی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے متعدد بار بہاول پور صوبہ کی بحالی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قراردادیں پیش کرکے بہاول پور کے عوام کہ ترجمانی کی۔

انہوں نے کہا کہ آج کا اعلان کردہ انتخابی پینل خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں اور عام کا ترجمان بنے گا اور بہاول پور کے مسائل کو حل کریاگا کیونکہ ہمارے پاس اس شہر کے مسائل کے حل کیلئے ایک مکمل ماسٹر پلان ہے۔انہوں نے کہا کہ 28 جنوری کو بہاول پور میں ایک عظیم ا لشان وتکرز کنونشن منعقد ہوگا جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے امر سراج الحق خطاب کرینگی