بہاول پور، وحدت المسلمین اور اسلامی تحریک کا این اے 170 اور پی پی 246 پر متحدہ مجلس عمل کی حمایت کا اعلان

ہم سب نے مل کر ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ کرنا ہے، تمام علماء کرام اس مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے دل اور جسم ایک ہوں ، متحدہ مجلس عمل کے رہنمائوں کی تجدید

جمعہ 20 جولائی 2018 20:45

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) وحدت المسلمین اور اسلامی تحریک نے این اے 170 سے متحدہ مجلس عمل کے ڈاکٹر سید وسیم اختر اور پی پی 246 علامہ شفقت الرحمن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ حمایت کا اعلان وحدت المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے دفترمیں کیا۔اس موقع پر ایم ایم اے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نذیر جنجوعہ ،سید واجد بخاری ،مخدوم سید ذوالفقار شاہ بخاری ،نسیم عباس شاہ،ریاض حسین شاہ و دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

علامہ عارف واحدی ایم ایم اے کا قیام وقت کی ضرورت ہے ۔ہم سب نے مل کر ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ کرنا ہے علامہ ساجد نقوی کا ملک میں امن کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہے تمام علماء کرام اس مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے دل اور جسم ایک ہوں انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کتاب کی فتح کا دن ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ںزیر جنجوعہ نے کہا کہ 25 جولائی کا د ن اسلام پسندوں کی فتح کا دن ہو گا ایم ایم اے میںشامل تمام جماعتوں کے کارکنان امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے شب و روز محنت کرئے ۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اپنے خطاب علامہ عارف واحدی اور دیگر رہنمائوں کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امت کو تقسیم کرنے کے لیے مغربی طاقتیں اور دشمن سازشوں میں مصروف ہیں اور ان کی سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہے اس کے لیے ایم ایم اے کا قیام نعمت خدا وندی ہے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے ملک کو متبادل قیادت فراہم کرئے گی اس وقت ملکی سلامتی کے لیے ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی پی 251 سے اسلامی تحریک کے امیدوار نسیم عباس شاہ کو ایم ایم اے کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

پی پی 251 سے ایم ایم اے کے حمایت یافتہ امیدوار نسیم عباس شاہ نے کہا کہ ایم ایم اے کا قیام فرقہ واریت کے خاتمے کا آغاز ہے ۔اسلامی تحریک کے کارکن ڈاکٹر سید وسیم اختر اور علامہ شفقت الرحمن کی کامیابی کے لیے کمپین چلائیں گے اور ان کو کامیاب کرائیں گے ۔تقریب میںامیر ضلع جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد اشرف،نصراللہ ناصر،سید مقصود الحسن بخاری، مخدوم سید ذوالفقار شاہ بخاری،واجد بخاری،ریاض حسین شاہ و دیگر نے خطاب کیا