مندرجات کا رخ کریں

کھانسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کھانسی کی علامت

کھانسی (انگریزی: Cough) اچانک سے منہ کے راستے سے زور کی آواز کے ساتھ ہوا، بلغم اور جراثیم کے خارج ہونے کو کہا جاتا ہے۔ کھانسی از خود کسی موسمی مرض کے طور مخصوص وائرس کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ یہ کئی بار بخار، فلو اور دیگر امراض کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔ مسلسل کھانسنے سے انسانی پھیپھڑوں اور حلق پر زبر دست بار ہو سکتا ہے۔ کچھ دائمی امراض میں کھانسی بے روک ٹوک جاری رہ سکتی ہے، جیسے کہ دق کے مریضوں میں یہ عام خاصیت ہو سکتی ہے۔ موسمی کھانسی کو کئی بار غراروں، گرم بھانپ اور نیبولائزیشن کے ذریعے بھی ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ جہاں تک طبی نسخوں کی بات ہے، تو اطباء نسخہ لکھنے سے پہلے یہ جانچ لیتے ہیں کہ کھانسی کیا خشک کھانسی ہے یا تر کھانسی ہے۔ اس تحقیق کے بعد دوا تجویز کرتے ہیں۔ تاہم جب کھانسی دیگر بیماریوں کے ساتھ ہوتی ہے یا ان کی جملہ علامات کا حصہ ہوتی ہے، تب مجموعی صورت حال کے پیش نظر اطباء کوئی علاج تجویز کرتے ہیں۔

خشک کھانسی

[ترمیم]

شک کھانسی عام طور پر وائرل یعنی وبائی ہوتی ہے جب کہ اس کی دیگر وجوہات نزلا اور زکام یا کسی قسم کی الرجی ہو سکتی ہے۔ خشک کھانسی کا اگر بر وقت علاج نہ کیا جائے تو آگے جا کر یہ ہدمے یا کسی دوسری بڑی بیماری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔[1]


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]