کوارک
ذراتی طبیعیات میں 'کوارک'، بنیادی ذرات کی دو قسموں میں سے ایک قسم فیرمیون سے تعلق رکھنے والے دو ذرات میں سے ایک ہیں (دوسرے نحیفہ / leptons کہلاتے ہیں)۔ کوارک وہ واحد، بنیادی ذرات ہیں جو تمام چاروں بنیادی تفاعل کے ذریعہ سے تفاعلات کرتے ہیں۔ انکا نام James Joyce کی کتاب Finnegans Wake سے لیا گیا ہے۔ کوارک کے ضد ذرات کو ضد کوارک کہا جاتا ہے۔ کوارک کی ایک اور اہم خصوصیت محصوریت کہی جاتی ہے، جس سے مراد ان ذرات کا زیرجوہری ذرات (جن کو ثقیلہ (hadron) کہا جاتا ہے) میں خود کو محصور یا محدود رکھنا ہے، کوارک کی صرف ایک قسم جس کو بالا کوارک کہا جاتا اس محصوریت سے مبرا ہے کیونکہ یہ کوارک، ثقیلہ میں خود کو پیوست کرنے سے قبل ہی منحط یا خستہ ہو جاتا ہے اور اس کی انحطاطی پیداوار یا باقیات کو، بہ نسبت محصور کوارکوں کے، نسبتا زیادہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
شجرہ
[ترمیم]اصل میں تمام بنیادی ذرات کی اپنی غــزل یا spin کے اعتبار سے دو بنیادی اقسام ہوتی ہیں یعنی یوں کہہ لیں کہ، نظریہ احصاء غزل (spin statistics theorem) کے ذریعہ اخذ کردہ مقداریہ احصاء (quantum statistics) کو استعمال کرتے ہوئے ان کو دو ذیلی اقسام میں بانٹ دیا جاتا ہے:
- فیرمیون --- وہ ذرات جو عموما مادے سے منسلک ہوں اور یہ صحیح عددی غـزل (integer spin) رکھتے ہیں
- فیرمیونوں کی پھر مزید دو بڑی اقسام ہوتی ہیں 1- کوارک اور 2- نحیفہ
- بوسون --- وہ ذرات جو بنیادی قوت کے ساتھ منسلک ہوں اور نصف صحیح عددی غـزل (half integer spin) رکھتے ہوں