مرحلہ
Appearance
مرحلہ دوری اور وقت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
لغوی معنی
[ترمیم]وہ مسافت جومسافر ایک دن میں طے کر لے مرحلہ کہلاتا ہے اس کی جمع مراحل ہے[1]
اصطلاحی معنی
[ترمیم]سال کے سب سے چھوٹے دنوں میں ایک دن کی مسافت عام انداز میں چلنے کو مرحلہ اور تین مراحل پر مسافر کے احکام لاگو ہوتے ہیں
پیمائش
[ترمیم]اس کی پیمائش 8 فرسخ اس میں تین دن کا سفر شمار ہو گا جو عام شخص پیدل چلے جس میں حسب عادت اترنا ،آرام کرنا ،کھانا اور نماز پڑھنا شامل ہے۔
شرعی استعمال
[ترمیم]فقہا نے مراحل کے ساتھ سفر کو وابستہ کیا ہے جس سے رخصتیں ثابت ہوتی ہیں جیسے نماز میں قصر کرنا دو نمازوں کو جمع کرنا احناف کے نزدیک سفر 3 مراحل پر مشتمل ہوتا ہے جمہور کے نزدیک 24 ہاشمی میل یا 8 فرسخ ہے[2]