متبادل رو
Appearance
اگر برقی رو کی سمت وقت کے برابر وقفوں میں تبدیل ہو رہی ہے تو اسے متبادل رو یا متغیر برقی رو یا مناوب رو (Alternating current) یا اے سی کہتے ہیں۔ اگر ایک ہی سمت میں ہو تو اسے راست رَو (Direct current) یا ڈی سی کہتے ہیں۔
یہ برقی چارج کا ایک سیکنڈ میں ایک یا ایک سے زیادہ مرتبہ مخالف سمتوں میں بہاؤ ہے۔ جو راست رو کی ضد ہے۔ جو ایک ہی سمت میں بہتا ہے۔ مناوب رو کے فوائد کی بنا پر آج کل اسے ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ مناوب رو تناوبگر (ALTERNATOR) سے حاصل کی جاتی ہے۔ اور اس کی وولٹیج کو مستحل(transformer) کی مدد سے کم یا زیادہ کیا جاتا ہے۔ مناوب رو کو ریکٹی فائرکی مدد سے راست رو میں بدلا جا سکتا ہے۔