لاؤزی
لاؤزی 老子 | |
---|---|
(چینی میں: 老子) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 604 ق م، زو خاندان چو |
تاریخ وفات | زو خاندان |
شہریت | ژؤ سلطنت |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلسفی [1][2]، محافظ دستاویزات [2]، مصنف [3] |
پیشہ ورانہ زبان | چینی زبان [4][5] |
شعبۂ عمل | فلسفہ |
کارہائے نمایاں | راستہ اور اور اس کی طاقت |
تحریک | تاؤ مت |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
لاؤزی، لاؤزے یا لاؤتزو ایک چینی مفکر تھا جس کو تاؤ مت کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔ اس کی پیدائش سے متعلق روایات ابہام کا شکار ہیں تاہم قیاس ہے کہ وہ چھٹی صدی قبل مسیح میں ایک غریب چینی گھرانے میں پیدا ہوا۔ روایت کے مطابق کم سنی میں اس نے شاہی کتب خانے کے محافظ کی حیثیت سے ملازمت اختیار کی۔ یہاں اسے مطالعہ کتب کا بہترین موقع ملا۔ اس نے جب اپنی تعلیمات کو لوگوں میں پھیلانا شروع کیا اور ان کی تبلیغ شرع کی تو لوگ اسے لاؤزے کے نام سے پکارنے لگے جس کے معنی بوڑھے فلسفی کے ہیں۔
وہ اس بات پر بہت دکھی اور مایوس ہوا کہ انسان فطری نیکی کی راہ پر چلنے کو تیار نہیں تھے۔ تب اس 5،000 حروف میں تاؤ تی چنگ مرتب کی۔ سیاسی حالات کی وجہ سے وہ ملازمت ترک کر دینے پر مجبور ہو گیا بلکہ نوے سال کی عمر میں اسے وطن کو بھی خیر باد کہنا پڑا۔ تاؤ تی چنگ چین کی سرحد عبور کراتے ہوئے سرحد کے محافظ نے اس سے لے لی تھی۔
سرحد عبور کرنے کے بعد وہ نامعلوم مقام پر چلا گیا اور اس کے بعد کے حالات کہ اس نے کہاں اور کس تاریخ کو وفات پائی کسی کو معلوم نہ ہو سکا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://cs.isabart.org/person/16958 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ https://cs.isabart.org/person/86451 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : BnF catalogue général — ناشر: فرانس کا قومی کتب خانہ — ربط: بی این ایف - آئی ڈی — اخذ شدہ بتاریخ: 8 اکتوبر 2016
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/22005859