دانق
Appearance
دانق ایک پیمانہ یہ فارسی لفظ ہے جو عموما ایران اور عراق مین رائج ہے اس کی جمع دوانق یا دوانیق ہے
دانق کا وزن
[ترمیم]صاحب قاموس کہتے ہیں ہیں الدانق قیرطان ایک دانق دو قیراط کا ہوتا ہے ابن اثیر کہتے ہیں الدانق السدس الدرہم دانق درہم کا چھٹا حصہ ہوتا ہے گویا ایک درہم میں چھ دانق ہوئے وَالدِّرْهَمُ سِتَّةُ دَوَانِيقَ، وَالدَّانِقُ قِيرَاطَانِ، وَالْقِيرَاطُ طَسُّوجَانِ، وَالطَّسُّوجُ حَبَّتَانِ دو حبے کا ایک طسوج،دو طسوج کا ایک قیراط اور دو قیراط کا ایک دانق اور چھ دانق کا ایک درہم ہوتا ہے
احناف کا اختلاف
[ترمیم]احناف کے ہاں دانق 1/6ہوتا ہے ملا علی قاری لکھتے ہیں الدانق السدس الدرہم دانق کا وزن 1/6درہم ہوتا ہے۔
فرق
[ترمیم]محدثین کے ہاں ایک دانق کا وزن دو قیراط اور احناف کے نزدیک ایک دانق چار قیراط ہوتا ہے۔
اردو میں دانق
[ترمیم]- محدثین کے ہاں ایک دانق=دو قیراط یا 1/6 درہم=4.1/5 رتی
- احناف کے ہاں ایک دانق=چار قیراط = 7.1/5 رتی
اعشاری نظام میں
[ترمیم]- محدثین کے ہاں ایک دانق=510٫3 ملی گرام
- احناف کے ہاں ایک دانق=874٫8 ملی گرام[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ اسلامی اوزان صفحہ15،فاروق اصغر صارم،ادارہ احیاء التحقیق الاسلامی گوجرانوالہ