مندرجات کا رخ کریں

حریت پسندی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حریت پسندی یا آزاد خیالی (انگریزی: liberalism) اس سیاسی فلسفے کا نام ہے جو شخصی آزادی،جمہوری نظام حکومت اور آزادی تجارت،کا پرچار کرے۔ یعنی خاص ہم پر دین کو لاگو نہ کرو ہمیں اپنی زندگی گزارنے دو۔

آزادی خیالی کی تحریک اٹھارویں اور انیسیویں صدی،کی پیداوار ہے۔ جبکہ درمیانے طبقے کے لوگوں نے جاگیرداری اور مطلق العنانی کے خلاف جدوجہد کی۔ انقلاب امریکا،اور انقلاب فرانس،اسی کی پیداوار ہے۔ سب سے پہلے آزاد خیالی کا لفظ اہل سپین،نے استعمال کیا۔ اور اسی طرح سب سے پہلے آزاد خیال سیاسی جماعت بھی وہیں منظم ہوئی۔ معاشی اعتبار سے آزاد خیالی سے مراد یہ ہے کہ آزاد تجارت، ذاتی ملکیت اور بلا روک ٹوک درآمد اور برآمد کی اجازت ہو۔

حوالہ جات

[ترمیم]