مندرجات کا رخ کریں

تحویر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(تضمين سے رجوع مکرر)

تحویر یا زیروبم (modulation)، ایک ایسے عمل کو کہا جاتا ہے کہ جو حامل اشارہ (signal carrier) میں مناسب ردوبدل و تغیر پیدا کرکے اس کو معلومات کی نقل و حمل کے قابل بناتا ہے۔ آسان الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ سنائ دے سکنے والی فریکوئنسی audio frequency کے سگنل کو ریڈیو فریکوئنسی کے سگنل پر سوار کرنا modulation کہلاتا ہے۔ audio frequency کو دور تک ارسال transmit نہیں کیا جا سکتا جبکہ ریڈیو فریکوئنسی کو ہزاروں لاکھوں میل دور تک بھیجا جا سکتا ہے۔ تحویر modulation کا فائدہ یہ ہے کہ ریڈیو فریکوئنسی کے ساتھ سنائ دے سکنے والی فریکوئنسی audio frequency بھی اتنا ہی فاصلہ طے کر لیتی ہے۔ منزل پر پہنچ کر ریڈیو فریکوئنسی الگ کر لی جاتی ہے۔

اوپر ایک آواز کی لہر دکھائ گئی ہے جسے ایک ریڈیائ لہر سے modulate کیا جائے تو ایک نئی لہر بنتی ہے۔ اگر AM modulation کی جائے تو درمیانی لہر بنے گی لیکن اگر FM modulation کی جائے تو نچلی لہر بنے گی۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]