انجیل
کتب عہد نامہ جدید |
---|
اناجیل |
متی · مرقس · لوقا · یوحنا |
اعمال |
رسولوں کے اعمال |
خطوط |
رومیوں 1 کرنتھیوں · 2 کرنتھیوں گلتیوں · افسیوں فلپیوں · کلسیوں 1 تھسلنیکیوں · 2 تھسلنیکیوں 1 تیمتھیس · 2 تیمتھیس ططس · فلیمون عبرانیوں · یعقوب 1 پطرس · 2 پطرس 1 یوحنا · 2 یوحنا · 3 یوحنا یہوداہ |
مکاشفہ |
مکاشفہ |
عہد نامہ جدید کے متون |
انجیل (انگریزی: Gospel، یونانی اصل الکلمہ، بمعنی خوشخبری) مسیحیت کی مقدس کتب میں شامل ہے جو مسیحیت کے مطابق کلامِ یسوع المسیح اور اسلام کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل کی گئی ہے۔
چار اناجیل ہی کو عام طور پر مسیحی بڑے فرقے مانتے ہیں، مگر اس کے علاوہ دیگر کئی اناجیل کا ثبوت بھی موجود ہے۔ عہد نامہ جدید میں چار اناجیل کو شامل کیا گيا ہے جن میں سے پہلی تین کو اناجیل متوافقہ کہتے ہیں کیونکہ ان میں واقعات کے ایک ہی سلسلہ کے خلاصہ جات دیے گئے ہیں۔ چوتھی انجیل میں دوسری قسم کے واقعات کا بیان ہے۔
عہد نامہ جدید ان اناجیل سے شروع ہوتا ہے جن میں مسیح کی پیدائش، رسالت، تبلیغ، معجزات، رومیوں کے ہاتھوں قتل اور تین دن بعد دوبارہ زندہ ہونے کی کہانی ہے اور یسوع المسیح کی اس قربانی سے انسان کی بقا اور بہبود کی خوشخبری ہے۔
اشتقاقیات
انجیل
یونانی زبان کے لفظ ایون جولین/Euangelion سے عربی میں (براستہ حبشہ[1]) یہ لفظ انجیل بن گیا، (قرآن: سورۃ الحدید:27) میں آ جانے کی وجہ سے پھر جہاں جہاں اسلام پہنچا اس زبان میں بھی مسیحی عہد نامہ جدید کی پہلی چاروں کتب اور بعض اوقات سارے عہد نامہ جدید کے مجموعہ کو انجیل کہا جانے لگا۔
قرآن میں لفظ انجیل (الانجیل) اس صحیفے کے ليے استعمال ہوا ہے جو اسلامی عقیدے کے مطابق عیسیٰ نبی پر نازل ہوا۔[2] جبکہ کہ مسیحیت میں انجیل مسیح (عیسیٰ نبی) پر نازل نہيں ہوئی بلکہ بعد میں کچھ حواریوں یا ان کے شاگردوں (جن پر اختلاف ہے) نے الہام سے اپنے الفاظ کے مطابق اِِرقام کیے ہیں۔
یہ لفظ ایون جولین/Euangelion عہد نامہ جدید میں تقریباً سو بار آیا ہے۔ اردو پروٹسٹنٹ ترجمہ میں صرف گیارہ مرتبہ ہی اس کا ترجمہ انجیل گیا گیا ہے۔ باقی تمام مقامات پر خوشخبری کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ نئے عہد نامہ کے پروٹسٹنٹ ترجمہ میں لفظ انجیل اور خوشخبری بلا متیاز ایک دوسرے کی جگہ استعمال کیے گئے ہیں ۔[3] کاتھولک ترجمہ (اردو) میں ہر جگہ انجیل ہی ترجمہ کیا گیا ہے۔
عہد نامہ جدید میں کسی جگہ بھی انجیل سے مراد کوئی کتاب نہیں ہے۔[1] بلکہ ہر جگہ یہ مسیحی عقیدہ کہ مسیح نے ان کے لیے جان دی اور نجات کا ذریعہ بنا اور وہ پھر واپس آئے گا، یہی خوشخبری کے معنی رکھتا ہے۔ 150ء کے بعد ہی انجیل کا لفظ نئے عہد نامہ کے لیے استعمال ہونا شروع ہوا۔[4]
گاسپل
قدیم انگریزی زبان میں گاڈ-سپل (gōd-spell) تھا،[5] (شاذ و نادر ہی godspel (جوڑ کر) اِرقام کیا جاتا ہے)، جس کا مطلب "اچھی خبر" یا "خوشخبری" ہے۔[6]
خوشخبری (یعنی انجیل اور گاسپل) سے مراد شروع کے ہی مسیحی پیغام کا بنیادی جزو تھی[7] جس سے مراد مسیح کی آمد ثانی اور خدا کی بادشاہی کا قیام تھا۔ شروع میں جو تحریریں اِرقام کی گئیں، کیونکہ ان میں اسی آمد اور جلد ہی بادشاہت (مسیح کی) قائم ہونے کی پیشگوئی کی جاتی رہی۔ اس لیے ان تحاریر کو انجیل یعنی خوشخبری کہا جاتا تھا۔
گاسپل یونانی لفظ εὐαγγέλιον (ایون جولین) کا لفظ بہ لفظ ترجمہ ہے، (eu- "اچھا"، -angelion "پیغام") یا یہ آرامی زبان کے لفظ (ܐܘܢܓܠܝܘܢ ewang'eliyawn) کا ترجمہ ہے۔
ارتقا اور تشکیل
پروفیسر، جون رچچز کے بقول اکثر ماہرین کو اس بات پر شک ہے کہ اناجیل عینی شاہدین نے اِرقام کی تھیں [8]۔ مذہب پر اِرقام کرنے والی دور حاضر کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مصنفہ کیرن آرم سٹرانگ کا کہنا ہے کہ
” | ہمیں بالکل نہیں معلوم کہ اناجیل کس نے اِرقام کی ہیں۔ جب وہ پہلی بار ظہور پزیر ہوئیں تو انہیں گمنام تحریروں کی حیثیت سے پھیلایا گیا۔ بعد میں انہیں رفتہ رفتہ ابتدائی دنوں کے کلیسیا کی اہم شخصیتوں سے منسوب کیا جانے لگا[9] | “ |
تمام اناجیل میں کسی مصنف کا نام مذکور نہیں ۔،[10] عام طور پرمسیحی فرقوں کا نظریہ ہے کہ؛ متی نے پہلے عبرانی زبان میں ایک انجیل (یا تحریر لکھی جس میں اقوال مسیح تھے) پھر اس نے خود ہی اس کا یونانی میں ترجمہ کیا یا پھر ایک انجیل یونانی میں اِرقام کی۔ بعد والوں نے اپنی اپنی لیاقت کے مطابق اس سے ترجمہ کیا [11]
شروع میں لوگيا، اگرافا (زبانی روایات) کو تحریر میں لایا گیا، اس بات میں شدید اختلاف ہے کہ پہلے کون سی انجیل اِرقام کی گئی، ایک نظریہ یہ ہے کہ پہلے ایک انجیل (زبانی روایات کی بنیاد پر) تحریر ہوئی، پھر دوسرے مصنف نے اس پہلی انجیل اور کچھ دیگر زبانی روایات لے کر دوسری انجیل اِرقام کی، پھر تیسرے مصنف نے پہلی دو اناجیل اور دیگر زبانی روایات لے کر تیسری انجیل اِرقام کی۔ مگر یہ سوال کہ پہلے کون سی انجیل اِرقام کی گئی اس کے متعلق کئی ترتیبات مختلف دلائل کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں۔ جو درجہ ذیل ہیں۔
6 نظریات [12] | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 |
---|---|---|---|---|---|---|
ترتیب زمانی | لوقا متی مرقس | لوقا مرقس متی | متی لوقا مرقس | متی مرقس لوقا | مرقس متی لوقا | مرقس لوقا متی |
اس پر اکثر ماہرین متفق ہیں کہ چاروں اناجیل 60 عیسوی سے لے کر 100 عیسوی کے درمیان میں اِرقام کی گئیں ،[13] لیکن اس وقت تک ان میں موجود داستان اس طرح مسلسل نہیں تھی۔ 170 عیسوی میں ططیان نے بھی ایک کوشش کی، اس نے متی، مرقس، لوقا اور کچھ زبانی روایات کو لے کر ایک ہی متفقہ (بلا تکرار واقعات) ترتیب دی۔[8] اس دور میں کئی اناجیل کا ثبوت ملتا ہے، خود لوقا کی پہلی آیت میں ہی اس بات کا اقرار ہے کہ بہتوں نے ایسی تحاریر لکھی ہیں۔ غناسطی اناجیل اور دیگر کئی، جن میں سے کچھ کے مخطوطات جدید دور میں دریافت ہوئے ہیں اور وہ شائع کی جا چکی ہیں۔ جیسے توما کی انجیل، پطرس کی انجیل، مانی کی انجیل اور یہوداہ اسکریوتی، برناباس، مسیح، مریم مگدلینی اور دیگر کئی اہم ابتدائی مسیحی شخصیات سے منسوب اناجیل کے حوالے اور مخطوطات تاریخ میں محفوظ ہیں۔
150ء کے بعد ہی ان تحریروں کو انجیل (کتاب کے معنوں میں) بولا جانے لگا[1]۔ نیقیہ کونسل میں پہلی بار اناجیل اربعہ کو عہد نامہ جدید کا حصہ مانا گیا اور باقی سب اناجیل کو بدعتی اور گمراہ قرار دے کے ان کے پڑھنے، سننے، اِرقام کرنے، اپنے پاس محفوظ رکھنے پر پابندی لگا دی گئی۔
اناجیل اربعہ
اناجیل اربعہ یا چارگانہ انجیل ان چار کتابوں کو کہا جاتا ہے جو یسوع مسیح کے مصلوب ہونے (مسیحی نظریہ) یا عروج کرنے (اسلامی نظریہ) کے بعد ان کے چار حواریوں نے اِرقام کیے۔
یہ چار کتابیں چار مختلف روایت سے یسوع مسیح کا زندگی نامہ ہے۔ یا مسیحی تعبیر میں یہ چار کتابیں چار مختلف پہلو سے یسوع مسیح کی تصویرکشی جیسی ہیں۔ اسی وجہ سے کافی مشترکہ حصوں نیز یکساں مفاہیم اور مطالب کے باوجود ان میں انفرادی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔
ان میں سے پہلی تین کو اناجیل متوافقہ کہتے ہیں کیونکہ ان میں واقعات کے ایک ہی سلسلہ کے خلاصہ جات دیے گئے ہیں۔ چوتھی انجیل میں دوسری قسم کے واقعات کا بیان ہے۔
عہد نامہ جدید ان اناجیل سے شروع ہوتا ہے جن میں مسیح کی پیدائش، رسالت، تبلیغ، معجزات، رومیوں کے ہاتھوں قتل اور تین دن بعد دوبارہ زندہ ہونے کی کہانی ہے اور یسوع المسیح کی اس قربانی سے انسان کی بقا اور بہبود کی خوشخبری ہے۔
عام طور پر جب صرف اناجیل کہا جائے تو اس سے یہی چار کتابیں مراد ہوتی ہیں۔
اناجیل متوافقہ
متی، مرقس اور لوقا کی انجیل کو اناجیل متوافقہ کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کے متن کا ایک بڑا حصہ ایک جیسا ہے، جو یوحنا کی انجیل میں نہیں ہے۔ اناجیل متوافقہ میں کئی کہانیاں، اقوال، خطبات، امثال ایک جیسی ہیں جیسے کنواری سے بیت الحم میں پیدائش، پہاڑی کا واعظ، پہاڑی وعظ میں برکت کی بشارتیں، آخری عشائیہ اور صلیبی موت وغیرہ۔
یوحنا کی انجیل
یہ انجیل دیگر اناجیل سے کئی لحاظ سے مختلف ہے۔ اسی لیے پہلی تینوں کو اناجیل متوافقہ کہا جاتا ہے، کیوں کہ ان کا بہت سا مواد ایک دوسرے کی تصدیق کرتا ہے اور مسیح کی قریب قریب ایک جیسی حیثیت پیش کرتی ہیں، مگر، یوحنا کی انجیل، مسیح کو پہلی ہی آیت کو مسیح میں خدا کے ازلی کلمہ تجسم سے شروع کرتا ہے۔ یہ انجیل باقی مسلمۂ اناجیل کے مقابلے میں شروع سے ہی خود مسیحیت میں اپنی بحث و مباحثے کا موجب رہی ہے۔ یوحنا حواری کے مصنف ہونے پر بہت زیادہ اعتراضات ہوتے رہے ہیں۔ کیوں کہ یوحنا کتاب اعمال کے مطابق یوحنا ان پڑھ تھا اور ماہی گير تھا، مکڑ کتاب کے متن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کوئی یہودیت کا ماہر اور عالم ہے اور کسی اونچے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔ موجودہ مسیحی علما اسے یوحنا حواری کیبجائے ایک یوحنا بزرگ کی تصنیف قرار دیتے ہیں۔[14]
متنازع اناجیل
مغربی مشرقی |
شامی-مصری Samaritan Baptist sects روم مسیحی غناسطیت جدید |
یوں تو مسیحیت کے تقریباً تمام فرقے چار اناجیل کو تصدیق شدہ مانتے ہیں۔ البتہ یہ بات بھی واضح ہے کہ چار سے کئی زیادہ اناجیلاِرقام کی گئی تھیں جن کو چرچ کے علما نے سوچ بچار کے بعد غیر مصدق قرار دیا تھا۔[15] تاہم سب چرچ (مثلاً کاتھولک، پروٹسٹنٹ، مالابار) اس بات پر متفق نہیں کہ کون سی اناجیل غیر مصدقہ ہیں۔ ان میں سے خاص طور سے ہندوستان میں بسنے والے شامی مسیحی فرقہ (سیرین کرسچن) توما کی انجیل کو بھی اصلی اور تصدیق شدہ مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ المسیح کا رسول توما جب تبلیغ کرنے ہندوستان آئے تو کیرالا پہنچ کر وہاں چرچ قائم کیا اور وہاں کہ لوگوں نے بالآخر ان کو قتل کیا [15] ـ
اسی طرح ایک انجیل بربناس بھی ہے جس میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام فارقلیط دیا گیا تھا، جس کا ترجمہ مسلمان احمد کرتے ہیں اور مسیحی اس انجیل کو جعلی قرار دیتے ہیں۔ اور اس انجیل اور یوحنا کی انجیل میں موجود نام" فارقلیط "کو روح القدس ہی قرار دیتے ہیں۔
یہودی مسیحی اناجیل
جیروم اور دیگر ابتدائی مسیحی علما نے یہودی مسیحی اناجیل کے اقتباسات اپنے تحاریر میں دیے ہیں۔ جدید ماہرین مسیحیت، ایسی کم از کم 2 یا 3 اناجیل کا وجود مانتے ہیں، جو اس دور میں موجود تھیں۔[16]
توما کی انجیل
توما حواری سے منسوب یہ انجیل، ناگ حمیدی سے مقام سے دریافت ہونے والے صحائف میں یہ انجیل بھی شامل تھی۔ اچھی طرح سے محفوظ ابتدائی مسیحی انجیل ہے، جسے بڑے مسیحی فرقے الہامی نہیں مانتے، لیکن بعض کے نزدیک یہ بھی مستند انجیل ہے، اکثر محققین کا خیال ہے کہ یہ انجیل کی زبانی رویتوں کی بصیرت فراہم کرتی ہے۔ ۔افلاطون کی کتاب جمہوریہ سے ایک اقتباس کے علاوہ، اس انجیل میں دعویٰ پایا جاتا ہے کہ یہ یسوع کے شاگرد توما نے اِرقام کی ہے۔[17]
بچپنے کی اناجیل
بچپن کی اناجیل یا بچپن کی انجیل، ، (یونانی: protoevangelion) سے مراد دوسری صدی عیسوی کی انجیل کی وہ صنف تھی؛ جس میں یسوع مسیح کے پچپن کے حالات بیان کیے جاتے تھے۔ جیسے انجیل یعقوب۔ مسیحیت میں انہی اناجیل کے ذریعہ مریم کے کنوارہ ہونے کا تصورمتعارف کرایا گيا۔ اور توما کی بچپن کی انجیل میں (توما کی انجیل سے مغالطہ نا کھائیں) ان دونوں میں ہی ایسے واقعات ہیں جو اناجیل اربعہ میں شامل نہیں ہیں۔
اسلامی نظریہ
اہلِ اسلام گاسپل کو انجیل کہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ یہی اصلی انجیل تھی جو خود عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی نا کہ کسی حواری کو الہام ہوا۔ انجیل قران میں بیان کردہ چار بڑی کتب جو اللہ کی طرف سے انبیاء پر نازل ہوئیں ان میں سے ایک ہے۔ مسلمان انجیل کو الہامی کتاب مانتے ہیں البتہ اس کی موجودہ صورت کو تحریف شدہ قرار دیتے ہیں اور اس کو قرآن کے نزول کے بعد منسوخ سمجھتے ہیں۔ انجیل اور انجیل کی منسوخی کا قرآن میں جگہ جگہ ذکر ہے۔ اسلام کا نظریہ قرآن پر مبنی ہے کہ اناجیل میں وقتاً فوقتاً تحریف ہوتی رہی ہے اور اس لیے انجیل کے موجودہ متن پر پورا اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ مسیحیت کے پیروکار اس بات کی تردید کرتے ہیں۔
سب سے پہلے 631ھ اور 640ھ کے درمیان میں عمر بن سعد کے حکم سے انجیل کا عربی میں ترجمہ کیا گیا[حوالہ درکار] اور اس کے بعد خود مسلمانوں نے عربی دان مسیحیوں سے اس کا ترجمہ کرایا۔
مزید دیکھیے
ویکی ذخائر پر انجیل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- فہرست اناجیل
- اناجیل
- اناجیل اربعہ
- اناجیل متوافقہ
- * انجیل متی
- * انجیل مرقس
- * انجیل لوقا
- انجیل یوحنا
- انجیل توما
- کتب اعمال، مسیحی صنف
- خطوط، مسیحی صنف
حوالہ جات
- ^ ا ب پ قاموس الکتاب (لغات بابئل)، طبع ہشتم، 2005ء صفحہ 93، مسیحی اشاعت خانہ، لاہور۔
- ↑ قرآن مقدس، سورۃ الحدید، آیت 27
- ↑ رومیوں،1:15، 16:2، افسیوں 1:13، 16:19
- ↑ جس کا متن میں موجود انجیل کے مفہوم سے تعلق نہیں ہے
- ↑ "Gospel – Definition and More from the Free Merriam-Webster Dictionary"۔ Merriam-webster.com۔ 2012-08-31۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2012
- ↑
- ↑ "Gospel"۔ Cross, F. L.، ed. The Oxford dictionary of the Christian church. New York: Oxford University Press. 2005
- ^ ا ب John Riches (2000)۔ The Bible: A Very Short Introduction۔ Oxford: Oxford University Press۔ صفحہ: 45۔ ISBN 978-0-19-285343-1
- ↑ ۔کیرن آرم سٹرانگ، دا بائبل دا بائیو گرافی، صفحہ 77، طباعت (اردو ترجمہ، 2009ء)، نگارشات پبلشرز، لاہور
- ↑ ہماری کتب مقدسہ، جی ٹی مینلی، صفحہ 451، مسیحی اشاعت خانہ، لاہور، طبع 2009ء
- ↑ یوسیبیس، کلیسائی تاریخ، جلد 3، صفحہ 39
- ↑ مذاہب عالم کا تقابلی جائزہ، چودھری غلام رسول، صفحہ 471، شیخ محمد بشیر اینڈ سنز، لاہور، طبع ششم، 1981ء
- ↑ John Riches (2000)۔ The Bible: A Very Short Introduction۔ Oxford: Oxford University Press۔ صفحہ: 46۔ ISBN 978-0-19-285343-1
- ↑ قدامت و اصلیت اناجیل اربعہ، ص 131، جلد دوم، پنجاب ریلیجیس بک سوسائٹی، 1960ء
- ^ ا ب حوالہ درکار
- ↑ Philipp Vielhauer in Schneemelcher's New Testament Apocrypha Vol.1 (1971) English revised edition R. Wilson, of Neutestamentliche Apokryphen 1964 Hennecke & Schneemelcher
- ↑ Bound by a method now called Coptic binding، the books (technically called codices) were found in an earthenware jar by a group of peasants who broke open the jar and otherwise subjected the books to careless treatment resulting in significant damage