التامیرا
Appearance
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ | |
---|---|
مقام | Santillana del Mar، کانتابریا، ہسپانیہ |
بسلسلہ | Cave of Altamira and Paleolithic Cave Art of Northern Spain |
معیار | ثقافتی: (iii), (i) |
حوالہ | 310-001 |
کندہ کاری | 1985 (9 اجلاس) |
توسیع | 2008 |
بفر زون | 16 ha (0.062 مربع میل) |
متناسقات | 43°22′57″N 4°7′13″W / 43.38250°N 4.12028°W |
التامیرا ہسپانیہ کا ایک تاریخی غار ہے جس میں زمانہ قبل از تاریخ کی انتہائی اہم پینٹنگز موجود ہیں۔ ان میں سے کئی پینٹنگز کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 14,500 سال پرانی ہیں۔ یہ تصویریں اُس زمانے کی ہیں، جب پتھر کا دور اپنے اِختتام کے قریب تھا۔ اِن نایاب فن پاروں میں انسان، جانور اور انسانی ہاتھ دکھائے گئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پینٹنگز شکار سے متعلقہ رسوم میں بھی استعمال کی جاتی ہوں گی۔ اقوامِ متحدہ کا تعلیم، سائنس اور ثقافت کا ادارہ یونیسکو التامیرا غار کو بین الاقوامی ورثہ قرار دے چکا ہے۔ انیسویں صدی کے اواخر میں دریافت ہونے والی اِس غار کو عام لوگوں کے لیے کئی مرتبہ بند کیا گیا کیونکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد اور اُن کی سانسوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے باعث تصویروں کو نقصان پہنچ رہا تھا۔
ویکی ذخائر پر التامیرا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |