مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

کیچک ودھام (اردو: کیچک کی بیخ کنی) ہندوستان میں برطانوی راج کے دور کی ایک ملیالم خاموش فلم تھی، اس فلم کے پیش کار، ہدایت کار، فلم ساز اور مدیر آر نیتاراجا مدھالیر تھے۔ یہ جنوبی ہند کی پہلی فلم تھی، اس کی عکس بندی پانچ ہفتوں میں نیتاراجا مدھالیر پروڈکشن ہاؤس، انڈیا فلم کمپنی نے کی۔ فلم ساز کا تعلق تمل سے تھا، اس لیے فلم کیچک ودھام کو پہلی تمل فلم قرار دیا جاتا ہے۔ اس کا کوئی معلوم پرنٹ موجود نہیں، یہ ایک گم شدہ فلم ہے۔

اس کا فلمی منظر نامہ (اسکرین پلے) سی رنگا وادیویلو نے لکھا، اس کی کہانی ہندو رزمیہ مہا بھارت کے حصے ویرات پرو کے کردار کیچک کے دروپدی کو شادی کے لیے راضی کرنے کی کوشش پر ہے۔ فلم کے مرکزی کردار اداکار راجو مدھالیر اور جیورانتہم نے نبھائے۔

فلم 1910ء کی دہائی کے آخر میں پیش کی گئی، کیچک ودھام تجارتی نقطۂ نظر سے کامیاب ثابت ہوئی اور اس پر تنقیدی تاثرات بھی مثبت آئے۔ فلم کی کامیابی کے بعد، نیتاراجا مدھالیر نے اسی طرز پر تاریخی فلموں کا ایک سلسلہ تیار کیا، ان فلموں نے جنوبی ہندوستانی سنیما کی صنعت کی بنیاد رکھی۔ اسی وجہ سے نیتاراجا مدھالیر کو بابائے تمل سنیما کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا۔نیتاراجا مدھالیر کے کام سے دیگر فلم سازوں نے بھی اثر لیا بشمول رگوپتی سوریہ اور جے سی دانیال وغیرہ۔

خبروں میں

سوریہ (شام) کا پرچم
سوریہ (شام) کا پرچم

کیا آپ جانتے ہیں؟

شاہ اسماعیل دوم
شاہ اسماعیل دوم

 • …کہ دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ جنوبی افریقا میں ویٹ واٹرزرینڈ میں واقع ہے، جہاں سے 40 ہزار ٹن سے زیادہ سونا نکالا جا چکا ہے؟
 • …کہ شاہ اسماعیل دوم (تصویر میں) کو اپنے والد شاہ طہماسپ اول کے حکم پر تخت نشین ہونے سے پہلے بیس سال تک قحضہ قلعہ میں قید رکھا گیا؟
 • …کہ خلا سے رات کے وقت بھارت پاکستان سرحد فلڈ لائٹس کی وجہ سے واضح طور پر نظر آتی ہے؟
 • …کہ رات کے وقت شیر کی آواز 8 کلومیٹر تک سنائی دیتی ہے جبکہ انسانی آواز کے لیے یہ فاصلہ 180 میٹر ہے؟
 • …کہ لیونل میسی کا ایف سی بارسلونا کے ساتھ پہلا معاہدہ کاغذی تولیے پر ہوا تھا جب وہ صرف 16 سال کا تھا؟

ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

9
عموماً کہا جاتا ہے: اردو نفاذ بارے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: اردو کے نفاذ کے بارے میں
اس لیے کہ: بارے کا مطلب ہوتا ہے کے متعلق، چنانچہ جس طرح اردو نفاذ متعلق جملہ غیر واضح اور غلط معلوم ہوتا ہے اسی طرح بارے کو مذکورہ بالا طریقہ سے استعمال کرنا غلط ہے،
لہذا جب بھی لفظ بارے کا استعمال کریں تو اس سے قبل کے اور اس کے بعد میں کا استعمال ناگزیر سمجھیں، یہی درست اور فصیح ہے۔ (حوالہ)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 215,547 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

کیمیاء میں نوبل انعام ، رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے کیمیا کے مختلف شعبوں میں سائنس دانوں کو ان کی سائنس میں نمایاں خدمات کے لیے دیا جانے والا ایک سالانہ ایوارڈ ہے۔ یہ ان پانچ انعامات میں سے ایک ہے جو الفریڈ نوبل کی وفات سے ایک سال قبل 1895ء میں ان کی وصیت کے مطابق نوبل فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اور رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے منتخب کردہ پانچ اراکین کی کمیٹی کے ذریعے دیا جاتا ہے۔ اسے 10 دسمبر جو اس ایوارڈ کے بانی الفریڈ نوبل کی برسی ہے، کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہر سال منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اس کے نامزد کردہ افراد کے حوالے کیا جاتا ہے ۔ یہ ایوارڈ سونے کے تمغے پر مشتمل ہوتا ہے جس میں نوبل کی تصویر ، ایک نوبل ڈپلومہ سرٹیفکیٹ، اور ایک مالی انعام جس کی رقم ہر سال نوبل فاؤنڈیشن کی طرف سے طے کی جاتی ہے۔ ہر سال رائل سویڈش آکیڈمی آف سائنس، سویڈیش آکیڈمی، کارولینسکا انسیٹیوٹ اور نارویجین نوبل کمیٹی نوبل انعام حاصل کرنے والوں کا اعلان کرتی ہے۔ یہ انعام ایسے اداروں یا شخصیات کو دیا جاتا ہے جنھوں نے کیمیاء، طبعیات، ادب، امن، حیاتی فعلیات یا طب کے میدان میں نمایاں ترین کام انجام دیا ہو۔ نامیاتی کیمیا نے کم از کم 25 ایوارڈز حاصل کیے ہیں، جو کسی بھی دوسرے کیمیائی شعبے سے زیادہ ہیں۔ کیمسٹری میں دو نوبل انعام یافتہ جرمن رچرڈ کوہن ( 1938ء ) اور ایڈولف بوٹیننٹ ( 1939ء ) کو ان کی حکومت نے ایوارڈ قبول کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ انہوں نے میڈل اور ڈپلومہ حاصل کیا، لیکن رقم سے محروم رہے۔

تاریخ

آج: جمعہ، 13 دسمبر 2024 عیسوی بمطابق 11 جمادی الثانی 1446 ہجری (م ع و)

واقعات
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 215,547 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!