مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

مسجد وزیر خان شہر لاہور میں دہلی دروازہ، چوک رنگ محل اور موچی دروازہ سے تقریباً ایک فرلانگ کی دوری پر واقع ہے۔ یہ مسجد نقش ونگار میں کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علم الدین انصاری جو عام طور پر نواب وزیر خان کے نام سے جانے جاتے ہیں مغلیہ سلطنت کے عہد شاہجہانی میں لاہور شہر کے گورنر تھے اور یہ مسجد انہی کے نام سے منسوب ہے۔ مسجد کی بیرونی جانب ایک وسیع سرائے ہے جسے چوک وزیر خان کہا جاتا ہے۔ چوک کے تین محرابی دروازے ہیں۔ اول مشرقی جانب چٹا دروازہ، دوم شمالی جانب راجہ دینا ناتھ کی حویلی سے منسلک دروازہ، سوم شمالی زینے کا نزدیکی دروازہ-مسجد کے مینار 107 فٹ اونچے ہیں۔ اس مسجد کی تعمیر دسمبر 1641ء میں سات سال کی طویل مدت کے بعد پایۂ تکمیل کو پہنچی۔ مسجد وزیر خان سلطنت مغلیہ کے عہد میں تعمیر کی جانے والی اب تک کی نفیس کاشی کار و کانسی کار خوبصورت مسجد ہے جو بادشاہی مسجد کی تعمیر سے 32 سال قبل (یعنی 1641ء میں) تکمیل کو پہنچی۔

خبروں میں

گرینڈ کارٹل ہوٹل
گرینڈ کرتال ہوٹل

کیا آپ جانتے ہیں؟

شتر مرغ
شتر مرغ

 • …کہ بدیا دیوی بھنڈاری نیپال کی دوسری اور ملک کی جمہوری تاریخ میں پہلی خاتون صدر تھیں؟
 • …کہ دنیا کا قدیم ترین سائنسی گھر بیت الحکمت ہے جس کی بنیاد عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور میں بغداد میں رکھی گئی تھی؟
 • …کہ جمہوری جمہوریہ کانگو کا دارالحکومت کنشاسا اور جمہوریہ کانگو کا دارالحکومت برازاویل دنیا کے دو قریب ترین دارالحکومت ہیں جن کے درمیان 6 کلومیٹر کا فاصلہ ہے؟
 • …کہ برٹش اوپن اسکواش میں پاکستان کے اسکواش کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ 30 مرتبہ کامیابی حاصل کی؟
 • …کہ دنیا میں موجود تمام پرندوں میں سے شتر مرغ (تصویر میں) کا انڈا سب سے بڑا اور وزنی ہوتا ہے اور ایک انڈے کا وزن تقریبا تین پونڈ یعنی ڈیڑھ کلو گرام ہوتا ہے؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

0
عموماً کہا جاتا ہے: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے کافی انتظار کرنا پڑا
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے خاصا انتظار کرنا پڑا
اس لیے کہ: کافی کا مطلب ہوتا ہے کفایت کرنے والا، جو ضرورت کے مطابق ہو، لہذا اس لفظ کو زیادہ کے معنی میں استعمال نہیں کرنا چاہیے،
اس کے بجائے، بہت، زیادہ، خاصا جیسے الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ (حوالہ)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 216,859 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

جاوید میانداد پاکستان کے سابق بلے باز اور کپتان ہیں۔ انھوں نے اپنے 17 سالہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 23 سنچریاں اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 8 سنچریاں بنائیں۔ میانداد نے 124 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 8832 رنز بنائے جو پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں نمایاں سکورر رہے۔ 233 ایک روزہ میچوں میں انھوں نے 7381 رنز بنائے۔ 1982ء میں ان کا نام سال کے وزڈن کرکٹرز میں شامل کیا گیا۔ کرکٹ تقویم نے اسے "دنیا کے بہترین اور پرجوش کھلاڑیوں میں سے ایک" کے طور پر خطاب دیا۔ انھیں جنوری 2009ء میں آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

میانداد نے نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں 1976ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنائی۔ اگست 2012ء تک وہ ٹیسٹ کیریئر میں سب سے زیادہ سنچریوں کی مجموعی فہرست میں اکیسویں نمبر پر تھے۔


مکمل فہرست دیکھیں

تاریخ

آج: جمعہ، 24 جنوری 2025 عیسوی بمطابق 24 رجب 1446 ہجری (م ع و)

  • 661ء - عبد الرحمن ابن ملجم نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب کو فجر کی نماز کے دوران میں اپنے زہر آلود خنجر سے قتل کرنے کی کوشش کی۔
  • 1800ء - مصر سے فرانسیسیوں کی جلا وطنی کے تعلق سے عثمانیوں اور جنرل کلیبر کے درمیان میں عریش معاہدہ پر دستخط۔
  • 1924ء - روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ (سانت پیتیرس بُرگ) کا نام بدل کر لینن گراڈ رکھا گیا۔
  • 2006ء - کویت قومی اسمبلی نے امیر مملکت شیخ سعد عبد اللہ صباح کو ان کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اتفاقی رائے شماری کے بعد منصب سے معزول کیا اور امارت کو آئین کے مطابق وزراء کونسل میں منتقل کر دیا، پھر وزراء کونسل، کویت کے نئے امیر کے طور پر شیخ صباح الاحمد صباح کا نام منتخب کیا اور ان کا نام مجلس بیعت کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 216,859 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!