مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

بیجنگ (انگریزی: Beijing) (چینی: 北京; پینین: Běijīng) جسے سابقہ طور پر پیکنگ کے نام سے جانا جاتا تھا، عوامی جمہوریہ چین کا دار الحکومت ہے۔ یہ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا قومی دار الحکومت ہے، جس میں 16,410.5 کلومیٹر 2 (6336 مربع میل) کے انتظامی علاقے کے اندر 21 ملین سے زیادہ رہائشی ہیں۔ بہر حال اس کا تعمیر شدہ علاقہ گوانگژو اور شنگھائی کے بعد چین میں تیسرا بڑا علاقہ ہے، جس میں ہیبئی سانہے، داچانگ حوئی خود مختار کاؤنٹی اور ژووژوو شامل ہیں لیکن ضلع مییون اور ضلع پینگو کے اضلاع ابھی تک بیجنگ میں شامل نہیں ہوئے۔یہ شمالی چین میں واقع ہے اور ایک بلدیہ کے طور پر ریاستی کونسل کی براہ راست انتظامیہ کے تحت 16 شہری، مضافاتی، اور دیہی اضلاع پر مشتمل ہے۔بیجنگ جنوب مشرق میں پڑوسی تیانجن کو چھوڑ کر زیادہ تر صوبہ ہیبئی سے گھرا ہوا ہے۔ جنگنججی میگالوپولیس کے تینوں ڈویژن اور چین کا قومی دارالحکومت علاقہ مل کر اسے تشکیل دیتے ہیں۔بیجنگ ایک عالمی شہر اور ثقافت، سفارت کاری، سیاست، مالیات، کاروبار اور اقتصادیات، تعلیم، تحقیق، زبان، سیاحت، میڈیا، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی اور نقل و حمل کے لحاظ سے دنیا کے معروف مراکز میں سے ایک ہے۔ ایک میگا شہر، بیجنگ شنگھائی کے بعد شہری آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا چینی شہر ہے اور یہ ملک کا ثقافتی، تعلیمی اور سیاسی مرکز ہے۔

خبروں میں

مارک کارنی
مارک کارنی

کیا آپ جانتے ہیں؟

یعقوب ابن اسحاق الکندی
یعقوب ابن اسحاق الکندی

 • …کہ یعقوب ابن اسحاق الکندی (تصویر میں) پہلا مسلم فلسفی تھا جس نے عربوں اور اسلامی دنیا کو قدیم یونانی فلسفے اور ارسطو کے خیالات سے متعارف کرایا؟
 • …کہ دوربین اور شاقول كا موجد اطالوی ماہر فلکیات اور فلسفی گلیلیو گلیلی تھا؟
 • …کہ دیوار برلن نے مشرقی اور مغربی جرمنی کو 28 سال تک جدا رکھا؟
 • …کہ ہندوستان میں ڈاک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے لارڈ ڈلہوزی نے 1854ء میں کمپنی ڈاک کی بنیاد رکھی؟
 • …کہ سری لنکا نے 1997ء میں بھارت کے خلاف آرپریماداسا اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ میچ میں چھ وکٹوں پر 952 رنز کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

0
عموماً کہا جاتا ہے: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے کافی انتظار کرنا پڑا
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیے خاصا انتظار کرنا پڑا
اس لیے کہ: کافی کا مطلب ہوتا ہے کفایت کرنے والا، جو ضرورت کے مطابق ہو، لہذا اس لفظ کو زیادہ کے معنی میں استعمال نہیں کرنا چاہیے،
اس کے بجائے، بہت، زیادہ، خاصا جیسے الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ (حوالہ)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 219,400 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

ٹیسٹ کرکٹ، کرکٹ کی سب سے طویل قسم ہے۔ خواتین ٹیسٹ کرکٹ چار اننگوں پر مشتمل ہوتی ہے اور چار ہی دنوں پر مشتمل ہوتی ہے، ہر ٹیم میں گیارہ گیارہ کھلاڑی ہوتی ہیں۔ خواتین کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیاں 1934ء میں کھیلا گیا تھا۔ جب کہ، بھارٹ خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں 1973ء میں داخل ہوا، جب بھارت میں ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن قائم کی گئی۔ بھارت قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے 1976ء میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔ وویمن کرکٹ ایسوسی ایشن کو 2006ء میں بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ میں ضم کر دیا گیا جو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا رکن ہے۔

دو بھارتی کھلاڑی، ڈیانا ایڈلجی اور سدھا شاہ نے 20 سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ دس یا اس سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں دس کھلاڑی کھیل چکی ہیں۔ ساندھیا اگروال نے بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنائے ہیں اور تمام ممالک کے کھلاڑیوں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ دس بہترین بلے بازیوں میں ان کی بلے بازی اوسط میں چوتھے نمبر پر ہے۔ جب سے یہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے، 94 خواتین نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

مکمل فہرست دیکھیں

تاریخ

آج: بدھ، 26 مارچ 2025 عیسوی بمطابق 26 رمضان 1446 ہجری (م ع و)

واقعات
  • 1812ء - وینز ویلا کے دارالحکومت کیراکاس میں شدید زلزلے سے بیس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
  • 1969ءیحیی خان نے پاکستان میں ملک کا دوسرا مارشل لا نافذ کر دیا۔
  • 1979ء - اسرائیل اور مصر امن معاہدے پر متفق ہوئے ۔
  • 1996ء - عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف)نے روس کے لیے دس اعشاریہ دو بلین ڈالر کے قرضے کی منظوری دی۔
  • 2006ء - اسکاٹ لینڈ میں ریسٹورانٹس میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی۔
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 219,400 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!