مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

جمعیۃ علماء ہند بھارتی مسلمانوں کی ایک متحرک و فعال تنظیم ہے، جس میں فی الحال دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھنے علماء زیادہ فعال ہیں۔ نومبر 1919ء میں اس کی بنیاد عبد الباری فرنگی محلی، ابو المحاسن محمد سجاد، کفایت اللہ دہلوی، عبد القادر بدایونی، سلامت اللہ فرنگی محلی، انیس نگرامی، احمد سعید دہلوی، ابراہیم دربھنگوی، محمد اکرام خان کلکتوی، محمد ابراہیم میر سیالکوٹی اور ثناء اللہ امرتسری سمیت علمائے کرام کی ایک جماعت نے رکھی تھی۔ جمعیت نے انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ مل کر تحریک خلافت میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ اس نے متحدہ قومیت کا موقف اختیار کرتے ہوئے تقسیم ہند کی مخالفت کی اور یہ موقف اپنایا کہ ہندوستان کے مسلمان اور غیر مسلم ایک ہی قوم کی تشکیل کرتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں جمعیت کے ایک مختصر حصے نے جمعیۃ علماء اسلام کے نام سے علاحدہ ہو کر تحریک پاکستان کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔ جمعیت کے آئین کا مسودہ کفایت اللہ دہلوی نے تیار کیا تھا۔

آزادی ہند کے بعد جمعیت نے اپنی سرگرمیوں میں تنوع اختیار کیا اور زیادہ تر رفاہی میدانوں میں متحرک رہی۔ جمعیت کی اب پورے ہندوستان میں ریاستی اکائیاں ہیں، مثلاً: جمعیۃ علماء آسام، جمعیۃ علماء بہار، جمعیۃ علماء جھارکھنڈ، جمعیۃ علماء کرناٹک، جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش، جمعیۃ علماء مہاراشٹر، جمعیۃ علماء راجستھان، جمعیۃ علماء اترپردیش، جمعیۃ علماء اتراکھنڈ، جمعیۃ علماء تلنگانہ، جمعیۃ علماء مغربی بنگال اور جمعیۃ علماء اڈیشا۔

خبروں میں

الیگزینڈر لوکاشینکو
الیگزینڈر لوکاشینکو

کیا آپ جانتے ہیں؟

بحیرہ مردار
بحیرہ مردار

 • …کہ بحیرہ مردار (تصویر میں) زمین کا سب سے نچلا مقام ہے اور یہ ساحل سمندر کی سطح سے تقریبا 400 میٹر نیچے ہے؟
 • …کہ سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں 8 منٹ 19 سیکنڈ لگتے ہیں؟
 • …کہ یورپی یونین 27 ممالک پر مشتمل ایک اتحاد ہے اور اس میں شامل ہونے والا آخری ملک کروشیا تھا جو 2013ء میں شامل ہوا تھا؟
 • …کہ جارجیا اور پھر یوکرین میں نائب وزیر داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد ایکا زغولادزی دو مختلف ممالک کی دو مختلف حکومتوں میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں؟
 • …کہ سربیا سے تعلق رکھنے والی فلائٹ اٹینڈنٹ ویسنا وولوویچ 1972ء میں ایک طیارے کے حادثے میں 10,160 میٹر سے گرنے کے باوجود زندہ بچ گئیں تھیں؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

5
عموماً کہا جاتا ہے: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھی
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھا
اس لیے کہ: لفظ لغت بہ معنی فرہنگ مذکر ہے، مونث نہیں۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 217,092 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

شاہ سعودی عرب ، سعودی عرب کی ریاست کے سربراہ اور بادشاہ کو کہتے ہیں۔ شاہ سعودی عرب سعودی شاہی خاندان آل سعود کا سربراہ بھی ہوتا ہے۔ 1986ء میں یہ لقب صاحب الجلاجہ سے تبدیل کر کے خادم الحرمین الشریفین رکھ دیا گیا تھا۔ بادشاہ شاہی سعودی مسلح افواج کا سپریم کمانڈر انچیف اور سعودی قومی اعزازی نظام کا سربراہ بھی ہوتا ہے۔ بادشاہ کو دو مقدس مساجد کا متولی یعنی خادم الحرمين الشريفين کہا جاتا ہے اور یہ اصطلاح مکہ کی مسجد الحرام اور مدینہ کی مسجد نبوی پر دائرہ اختیار کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ عنوان تاریخ اسلام میں کئی بار استعمال ہوا ہے۔ یہ لقب استعمال کرنے والے پہلے سعودی بادشاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود تھے۔ تاہم شاہ خالد نے اپنے لیے یہ لقب استعمال نہیں کیا۔ 1986ء میں شاہ فہد نے "عزت مآب" کو دو مقدس مساجد کے متولی کے لقب سے بدل دیا، اور اس کے بعد سے یہ شاہ عبداللہ اور شاہ سلمان دونوں استعمال کر رہے ہیں۔ بادشاہ کو مسلم 500 کے مطابق دنیا کا سب سے طاقتور اور بااثر مسلمان اور عرب رہنما قرار دیا گیا ہے۔ عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن کو سعودی عرب کا پہلا بادشاہ کہا جاتا ہے، انہوں نے عرب علاقوں کو متحد کرنے کے بعد 23 ستمبر 1932ء کو مملکت سعودی عرب پر تخت نشین ہوئے اور انہوں نے "مملکت کے بادشاہ" سعودی عرب کا لقب اختیار کیا، اور 1933ء میں انہوں نے اپنے بڑے بیٹے سعود بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا، عبدالعزیز 1953ء میں طائف میں اپنی وفات تک حکومت کرتے رہے۔

تاریخ

آج: بدھ، 29 جنوری 2025 عیسوی بمطابق 29 رجب 1446 ہجری (م ع و)

واقعات
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 217,092 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!