مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

امام محمد بن ادریس شافعی (پیدائش: 28 اگست 767ء— وفات: 30 رجب 204ھ/19 جنوری 820ء) جو امام شافعی کے لقب سے معروف ہیں، سنی فقہی مذہب شافعی کے بانی ہیں۔ ان کے فقہی پیروکاروں کو شافعی (جمع شوافع) کہتے ہیں۔ امام شافعی کا عرصہ حیات مسلم دنیا کے عروج کا دور یعنی اسلامی عہد زریں ہے۔ خلافت عباسیہ کے زمانہ عروج میں بغداد میں مسلک شافعی کا بول بالا اور بعد ازاں مصر سے عام ہوا۔ مذہب شافعی کے پیروکار زیادہ تر مشرقی مصر، صومالیہ، ارتریا، ایتھوپیا، جبوتی، سواحلی ساحل، یمن، مشرق وسطیٰ کے کرد علاقوں میں، داغستان، فلسطین، لبنان، چیچنیا، قفقاز، انڈونیشیا، ملائیشیا، سری لنکا کے کچھ ساحلی علاقوں میں، مالدیپ، سنگاپور، بھارت کے مسلم علاقوں، میانمار، تھائی لینڈ، برونائی اور فلپائن میں پائے جاتے ہیں۔

خبروں میں

ڈیوڈ لنچ
ڈیوڈ لنچ

کیا آپ جانتے ہیں؟

اورنگزیب عالمگیر
اورنگزیب عالمگیر

 • …کہ مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر (تصویر میں) کے دور میں ہندوستان دنیا کا امیر ترین ملک تھا؟
 • …کہ ‏پاکستان دنیا کا واحد جوہری طاقت رکھنے والا اسلامی ملک ہے؟‏
 • …کہ سلسلہ کوہ ہمالیہ دنیا کا سب سے اونچا پہاڑی سلسلہ ہے، اس کی بلندی 7,200 میٹر (23,600 فٹ) سے زیادہ اور اس پر 100 سے زیادہ چوٹیاں ہیں؟
 • …کہ ویسٹ انڈیز کے لیسلی ہیلٹن وہ واحد کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہیں پھانسی دی گئی؟
 • …کہ کرکٹ کا پہلا عالمی کپ 1975ء میں انگلینڈ میں کھیلا گیا، جبکہ خواتین کا پہلا کرکٹ عالمی کپ 1973ء سے کھیلا جا رہا ہے؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

4
عموماً لکھا جاتا ہے: ہمارے آس پڑوس کے ممالک۔۔۔
لیکن بہتر ہو گا کہ اسے اس طرح لکھا جائے: ہمارے پاس پڑوس کے ممالک۔۔۔
اس لیے کہ: آس پڑوس ہندی کی تحریری زبان میں ہے، اب اردو میں بھی استعمال ہوتا ہے
لیکن تحریر کی حد تک پاس پڑوس بہتر اور آس پڑوس سے احتراز انسب ہے۔ (بحوالہ لغات روزمرہ)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 216,705 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

ائمہ اثنا عشریہ یا بارہ امام شیعہ، علوی اور اہل سنت کے نزدیک پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سیاسی اور روحانی جانشین ہیں۔ بارہ امامی الہیات کے مطابق یہ بارہ امام بنی نوع انسان کے لیے ناصرف مثالی، عدل و انصاف کے ساتھ حکومت کرنے کا حق و اہلیت رکھتے ہیں بل کہ یہ شریعت اور قرآن کی بھی اکمل تاویل کر سکتے ہیں۔ نبی اور ان ائمہ کی سنت کی پیروی ان کے پیروکاروں کو ضرور کرنی چاہیے تاکہ وہ غلطیوں اور گناہوں سے بچ سکیں، امام ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ معصوم اور خطا سے پاک ہوں اور ان کی پیغمبر اسلام سے جانشینی گذشتہ امام کی نص (وصیت) سے ثابت ہو۔

تاریخ

آج: پير، 20 جنوری 2025 عیسوی بمطابق 20 رجب 1446 ہجری (م ع و)

  • 1944ء - دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی شاہی جنگجو طیارے نے برلن پر 2300 ٹن وزنی بم گرایا۔
  • 1945ء - امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ، چوتھی صدارتی مدت میں صدر منتخب ہوئے۔ اور یہ پہلے ایسے صدر تھے جنھوں نے تین صدارتی مدت مکمل کرنے کے بعد چوتھی صدارتی مدت میں داخل ہوئے۔
  • 2001ء - فلپائن میں ایک قومی انقلاب نے وہاں کے صدر جوزف کو برخاست اور گرفتار کر کے قید کیا۔
  • 2009ء - براک اوباما امریکا کے صدر منتخب ہوئے۔ اور یہ اس عہدے کو سنبھالنے والے پہلے افریقی النسل باشندہ ہیں۔

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 216,705 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!